Masarrat
Masarrat Urdu

حزب اللہ کا اسرائیلی فوج کے قافلے پر بڑا حملہ، 4 ٹینک تباہ

  • 20 Apr 2026
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

بیروت، 20 اپریل (مسرت ڈاٹ کام) حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج پر حملے کا دعویٰ کیا ہے، شلومی میں اسرائیلی فوجیوں کو حملہ آور ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا۔ عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بکتر بند گاڑیوں کے قافلے کو دھماکوں سے نشانہ بنایا، دو مرحلوں میں کیے گئے دھماکوں میں اسرائیل کے 4 ٹینک تباہ ہو گئے۔

تنظیم کے مطابق، جنگجوؤں نے پہلے سے نصب شدہ دھماکہ خیز مواد کے ذریعے اسرائیلی ٹینکوں کے آٹھ رکنی قافلے کو نشانہ بنایا۔ تنظیم کا دعویٰ ہے کہ اس زوردار دھماکے میں قافلے کے چار ٹینک مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔

قابلِ ذکر ہے کہ 10 روزہ جنگ بندی کے بعد حزب اللہ کی جانب سے کسی کارروائی کا یہ پہلا باضابطہ دعویٰ ہے۔ یوکرین کا روس کے بندرگاہی شہر توآپسے پر ڈرون حملہ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے ابھی تک اس حملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا، تاہم اس سے قبل اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے متعدد فضائی حملوں میں لبنانی تنظیم کے 150 سے زائد جنگجوؤں کو نشانہ بنایا ہے۔

 

Ads