اس پروگرام میں دہلی کانگریس کے صدر دیویندر یادو کے ساتھ جے رام رمیش، دیپیندر سنگھ ہڈا، الکا لامبا سمیت کئی دیگر رہنما موجود تھے۔
اس موقع پر مسٹر دیویندر یادو نے کہا کہ 17 اپریل کو لوک سبھا میں خواتین ریزرویشن بل نہیں بلکہ حلقہ بندی بل مسترد ہوا، جسے بی جے پی ملک پر مسلط کرنا چاہتی تھی۔
مسٹر جے رام رمیش نے حکومت کی نیت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر بی جے پی سنجیدہ ہے تو 543 لوک سبھا نشستوں کے اندر ہی فوری طور پر خواتین کے لیے 33 فیصد ریزرویشن نافذ کرے۔ انہوں نے خواتین کے ریزرویشن کو حلقہ بندی سے جوڑنے پر بھی اعتراض کیا۔
وہیں محترمہ الکا لامبا نے الزام لگایا کہ بی جے پی خواتین کے ریزرویشن کی آڑ میں حلقہ بندی کو آگے بڑھانا چاہتی ہے تاکہ سیاسی فائدہ حاصل کیا جا سکے۔
مسٹر دیپیندر سنگھ ہڈا نے کہا کہ حکومت کو 2023 کے قانون کے تحت موجودہ نشستوں میں ہی خواتین کو ریزرویشن دینا چاہیے اور غلط فہمیاں پھیلانا بند کرنا چاہیے۔
پروگرام کے بعد مہلا کانگریس نے بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے پتلا بھی نذرِ آتش کیا۔ کانگریس رہنماؤں نے دوہرایا کہ ان کی پارٹی ہمیشہ خواتین کے ریزرویشن کی حمایت میں رہی ہے۔
