Masarrat
Masarrat Urdu

آئی پی ایل 2026: گجرات ٹائٹنز کی مسلسل تیسری جیت، کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو 5 وکٹوں سے شکست

Thumb

احمد آباد،17 اپریل (مسرت ڈاٹ کام) گجرات ٹائٹنز نے آئی پی ایل 2026 کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو دو گیندیں باقی رہتے ہوئے پانچ وکٹوں سے ہرا دیا۔ اس فتح کے ہیرو کپتان شبھمن گل رہے، جنہوں نے 86 رنز کی اننگز کھیل کر نہ صرف ٹیم کو جیت دلائی بلکہ ویراٹ کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 'آرنج کیپ' پر بھی قبضہ جما لیا۔181 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے گجرات ٹائٹنز کی شروعات مستحکم رہی۔ سائی سدرشن اور شبھمن گل نے پہلے وکٹ کے لیے 57 رنز جوڑے۔ سدرشن 22 رنز بنا کر سنیل نارائن کا شکار بنے۔ جوس بٹلر نے جارحانہ 25 رنز (15 گیندیں) بنائے، جبکہ واشنگٹن سندر 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔شبھمن گل نے 50 گیندوں پر 8 چوکے اور 4 چھکے لگا کر 86 رنز بنائے اور سنچری کے قریب پہنچ کر ویبھو اروڑا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ آخری اوور میں گلین فلپس (19) کے آؤٹ ہونے سے میچ دلچسپ ہو گیا تھا، لیکن راہول تیوتیا (7 ناٹ آؤٹ) نے 19.4 اوورز میں ٹیم کو فتح سے ہمکنار کر دیا۔

ورون چکرورتی نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ رمن دیپ سنگھ، ویبھو اروڑا اور سنیل نارائن نے ایک ایک وکٹ لی۔

اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کے کے آر نے مقررہ 20 اوورز میں 180 رنز بنائے۔ کولکتہ کا آغاز انتہائی مایوس کن تھا اور صرف 32 رنز پر تین ٹاپ آرڈر بلے باز (اجنکیا رہانے 0، انگکرش رگھوونشی 8 اور ٹم سیفرٹ 19) پویلین لوٹ گئے۔

کیمرون گرین نے ایک اینڈ سنبھالے رکھا اور 55 گیندوں پر 7 چوکے اور 4 چھکے لگا کر 79 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

روومن پاول نے 27 اور رمن دیپ سنگھ نے 17 رنز بنا کر اسکور کو مستحکم کرنے میں مدد کی۔

کگیسو ربادا سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے 3 وکٹیں لیں۔ محمد سراج اور اشوک شرما نے 2، 2 جبکہ پرسدھ کرشنا اور راشد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔گجرات ٹائٹنز کی یہ ٹورنامنٹ میں مسلسل تیسری فتح ہے، جس نے پوائنٹس ٹیبل پر ان کی پوزیشن کو مزید مستحکم کر دیا ہے۔

 

Ads