Masarrat
Masarrat Urdu

ایران کے ساتھ اسلام آباد میں معاہدہ ہوتا ہے تو ہو سکتا میں جاؤں: صدر ٹرمپ

  • 17 Apr 2026
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

واشنگٹن، 17  اپریل (مسرت ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدہ طے پانے کے بہت قریب ہے اور تہران بیشتر نکات پر رضامند ہو چکا ہے، ایران کے ساتھ اسی ہفتے کے آخر میں مذاکرات ہوسکتے ہیں، ڈیل ہوئی تو اسلام آباد جا سکتا ہوں۔

جمعرات کو وائٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا، ہم ایران کو اچھے سے ڈیل کر رہے ہیں، ایران کو جوہری ہتھیار نہیں رکھنے دیں گے، ایران ڈیل کرنا چاہتا ہے، ان سے بات چیت چل رہی ہے۔ صدر ٹرمپ کے بقول ایران نے امریکہ کی تقریباً تمام شرائط مان لی ہیں

امریکی صدر نے کہا کہ ایران پہلے جن چیزوں پر تیار نہیں تھا، اب تیار ہے، اچھا لگتا ہے کہ ہم ایران کے ساتھ ڈیل کی طرف جا رہے ہیں، ضرورت پڑی تو ایران کے ساتھ سیز فائر کی مدت بڑھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیل نہ ہوئی تو جنگ دوبارہ شروع ہو جائے گی، ایران کے ساتھ ڈیل ہو گئی تو میں اسلام آباد جا سکتا ہوں، پاکستان نے بہت زبردست کام کیا، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے مؤثر کردار ادا کیا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ مذاکرات میں اچھی پیشرفت ہو رہی ہے اور ہم ڈیل کے بہت قریب ہیں، ایران کے ساتھ اسی ہفتے کے آخر میں مذاکرات ہوسکتے ہیں، ایران آمادہ ہوچکا ہے کہ جوہری ہتھیار نہیں رکھے گا، ہم ایران کے ساتھ معاہدہ کریں گے یہ اچھی بات ہو گی۔

خیال رہے ایران نے اب تک امریکی صدر کے دعوؤں پر تبصرہ نہیں کیا ہے

Ads