Masarrat
Masarrat Urdu

اسرائیل ایران کے بعد ترکیہ کو اپنا نیا دشمن قرار دے سکتا ہے: ترکیہ

  • 13 Apr 2026
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

انقرہ، 13 اپریل (مسرت ڈاٹ کام) ترک وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل ایران کے بعد ترکیہ کو اپنا نیا دشمن قرار دے سکتا ہے، اسرائیل دشمن کے بغیر اپنا وجود برقرار نہیں رکھ سکتا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران امریکہ جنگ بندی میں مخلص ہیں مگراسرائیل خلل ڈال سکتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پر امن طریقے سے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کے حامی ہیں، آبنائے ہرمز جیسے اہم راستے کو طاقت کے بجائے سفارتکاری سے کھولاجائے۔

آبنائے ہرمز کھولنے کی مسلح بین الاقوامی کوشش کے سنگین نتائج ہونگے، اسرائیل لبنان میں غزہ جیسی کارروائیاں کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران جنگ کی وجہ سے اسرائیل شام پر حملہ نہیں کر رہا، حالات جیسے ہی اجازت دیں گے اسرائیل شام پرحملہ کرسکتا ہے۔ خطے کے ممالک خود مختاری کا احترام، علاقائی سیکیورٹی کا معاہدہ کریں، یونان، قبرص، اسرائیل کا ایک دوسرے سے تعاون خطے میں کشیدگی والاہے۔

 

Ads