ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے حزب اللہ کے سربراہ اور مجاہدین کے نام اپنے پیغام میں ان کی بہادری اور وفاداری کو سراہتے ہوئے کہا"ایران، اسرائیل اور امریکہ کے خلاف مزاحمت کے ہر محاذ پر حزب اللہ کے ساتھ کھڑا ہے اور یہ حمایت ہر سطح پر جاری رہے گی۔
تجزیہ کاروں کے مطابق یہ پیغام اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ تہران اب کسی بھی دباؤ کے باوجود پنے علاقائی اتحادیوں سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہے، بلکہ اس نے 'مزاحمتی محاذ' کو مزید فعال کر دیا ہے۔
ایران کے اس سخت موقف کے برعکس، اسرائیلی قیادت میں اضطراب دیکھا جا رہا ہے۔ اسرائیلی وزیرِ خارجہ گیدون سار نے اعتراف کیا ہے کہ وہ یہ وعدہ نہیں کر سکتے کہ یہ اسرائیل کی 'آخری جنگ' ہوگی، کیونکہ دشمن اب بھی ہمیں نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
