Masarrat
Masarrat Urdu

بوسنیا کی انڈر 21 ٹیم کا اسرائیلی کھلاڑیوں سے مصافحے سے انکار

Thumb

بڈاپسٹ، یکم اپریل (مسرت ڈاٹ کام) بوسنیا و ہرزیگووینا کی انڈر 21 فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں نے یوئیفا یورپی انڈر 21 چیمپئن شپ کوالیفائنگ میچ سے قبل اسرائیلی ٹیم سے مصافحہ کرنے سے انکار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ہنگری کے دارالحکومت بڈاپسٹ میں کھیلے گئے میچ سے قبل ایک غیر معمولی منظر دیکھنے میں آیا جب بوسنیا و ہرزیگووینا کے کھلاڑیوں نے امپائرز سے ہاتھ ملایا تاہم اسرائیلی کھلاڑیوں سے مصافحہ کرنے سے گریز کیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں اس عمل کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے، جس نے میچ سے قبل ہی توجہ حاصل کر لی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

واضح رہے کہ اسرائیل جغرافیائی طور پر یورپ کا حصہ نہ ہونے کے باوجود یوئیفا کے ٹورنامنٹس میں شرکت کرتا ہے۔

اس واقعے کے بعد کھیل کے ساتھ ساتھ سیاسی اور سفارتی حلقوں میں بھی بحث کا آغاز ہو گیا ہے۔

 

Ads