Masarrat
Masarrat Urdu

مجتبیٰ خامنہ ای کی حزب اللہ کو مکمل حمایت کی یقین دہانی

Thumb

تہران،یکم اپریل (مسرت ڈاٹ کام) ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے اسرائیل اور امریکہ کے خلاف جاری حالیہ جنگ میں لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کو ایران کی غیر مشروط اور مکمل حمایت کا پیغام بھیج دیا ہے۔ یہ اہم بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطہ 'آپریشن وعدہ صادق 4' کی تباہ کاریوں اور عالمی توانائی کے بدترین بحران کی لپیٹ میں ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے حزب اللہ کے سربراہ اور مجاہدین کے نام اپنے پیغام میں ان کی بہادری اور وفاداری کو سراہتے ہوئے کہا"ایران، اسرائیل اور امریکہ کے خلاف مزاحمت کے ہر محاذ پر حزب اللہ کے ساتھ کھڑا ہے اور یہ حمایت ہر سطح پر جاری رہے گی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ پیغام اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ تہران اب کسی بھی دباؤ کے باوجود پنے علاقائی اتحادیوں سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہے، بلکہ اس نے 'مزاحمتی محاذ' کو مزید فعال کر دیا ہے۔

ایران کے اس سخت موقف کے برعکس، اسرائیلی قیادت میں اضطراب دیکھا جا رہا ہے۔ اسرائیلی وزیرِ خارجہ گیدون سار نے اعتراف کیا ہے کہ وہ یہ وعدہ نہیں کر سکتے کہ یہ اسرائیل کی 'آخری جنگ' ہوگی، کیونکہ دشمن اب بھی ہمیں نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

 

Ads