Masarrat
Masarrat Urdu

ایران جنگ کے جلد خاتمے کی امید پر سینسیکس 1,900 پوائنٹس سے زیادہ اچھلا

Thumb

ممبئی، یکم اپریل (مسرت ڈاٹ کا) ایران جنگ کے جلد خاتمے کی امید پرگھریلو اسٹاک مارکیٹوں میں بدھ کے روز ابتدائی کاروبار میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی اور بی ایس ای کا سینسیکس 1,900 پوائنٹس سے زیادہ اچھل گیا۔

سینسیکس 1,814.88 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 73,762.43 پر کھلا اور کچھ ہی دیر میں پچھلے کاروباری دن سے تقریباً 1,969 پوائنٹس بڑھ کر 73,916 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ خبر لکھے جانے کے وقت یہ 1648.46 پوائنٹس (2.29 فیصد) کے اضافے سے 73,596.01 پوائنٹس پر تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کی رات (ہندستانی وقت کے مطابق جمعرات کی صبح) قوم سے خطاب کرنے والے ہیں۔ ان کے حالیہ بیانات سے سرمایہ کاروں کو امید ہے کہ وہ ایران جنگ کے جلد خاتمے کا اعلان کر سکتے ہیں۔ اس سے عالمی سطح پر اسٹاک مارکیٹوں میں تیزی واپس آگئی ہے۔

نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 50 انڈیکس بھی 567.60 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 22,899 پوائنٹس پر کھلا۔ تادم تحریریہ 505.35 پوائنٹس یعنی 2.26 فیصد اضافے کے ساتھ 22,836.75 پوائنٹس پر تھا۔

تمام شعبوں میں خریداری کا دباؤ دیکھا جا رہا ہے۔ آئی ٹی، بینکنگ، آٹو، فنانس، میٹل، میڈیا، کنزیومر ڈیریبل اور کیمیکل گروپ انڈیکس تین فیصد سے زیادہ کی تیزی میں ہیں۔

سینسیکس کی بھی تمام کمپنیاں اس وقت سبز نشان میں ہیں۔ ٹرینٹ، بی ای ایل، اڈانی پورٹس، انڈیگو، بجاج فائنانس، ایل اینڈ ٹی، ٹی سی ایس، ایٹرنل، مہندرا اینڈ مہندرا اور ماروتی سوزوکی کے حصص میں سب سے زیادہ مضبوطی دیکھی جا رہی ہے۔

 

Ads