انہوں نے زور دے کر کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کی اسٹریٹجک غلطی انہیں کمزوری اور ناکامی کے راستے پر ڈال رہی ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ دشمن نفسیاتی جنگ مسلط کر کے، جدید عسکری ساز و سامان کی نمائش کرتے ہوئے اور عام شہریوں، خواتین، بچوں، سائنسدانوں اور فوجی کمانڈروں پر دہشت گرد حملوں کے ذریعے ایران کو قابو کرنے کی کوشش کر رہا ہے، تاہم یہ اقدامات محض فریب اور خواب سے زیادہ کچھ نہیں ہیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایرانی قوم اور اس کی مسلح افواج ہر جارحیت کے خلاف مضبوطی سے کھڑے ہونے اور کسی بھی حملہ آور کو عبرت ناک شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ بیان کے آخر میں کہا گیا کہ فتح صرف اللّٰہ سبحانہ و تعالیٰ ہی کی جانب سے ہے، جو سب سے بڑی حکمت والا اور قادرِ مطلق ہے۔
