Masarrat
Masarrat Urdu

کانگریس کو 24 اکبر روڈ پر واقع دفتر خالی کرنے کا نوٹس

Thumb

نئی دہلی، 25 مارچ (مسرت ڈاٹ کام) حکومت نے کانگریس پارٹی کو اس کے 24 اکبر روڈ پر واقع دفتر اور پانچ رائسینا روڈ پر واقع یوتھ کانگریس کے دفتر کو خالی کرنے کے لیے کہا ہے۔

ذرائع کے مطابق، ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹس نے نوٹس بھیج کر کانگریس سے یہ دونوں دفاتر 28 مارچ تک خالی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ کانگریس پارٹی نے گزشتہ سال اپنا ہیڈکوارٹر 'اندرا بھون' منتقل کر لیا تھا، لیکن وہ 24 اکبر روڈ پر اپنا دفتر برقرار رکھے ہوئے ہے۔ نوٹس کے حوالے سے کانگریس کے راجیہ سبھا ممبر پرمود تیواری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ نوٹس افسوسناک اور بدقسمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت جمہوری نہیں ہے۔ پارٹی اس معاملے پر قانونی اور سیاسی طور پر مشاورت کر کے اگلا قدم اٹھائے گی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق کانگریس اس مسئلے پر عدالت سے رجوع کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ تقریباً 48 سالوں سے 24 اکبر روڈ کا بنگلہ کانگریس کا ہیڈکوارٹر رہا ہے۔ اسی دفتر سے کانگریس پارٹی کے کئی اہم سیاسی فیصلے کیے گئے ہیں۔

 

Ads