غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترک وزارت دفاع کے حکام کا کہنا ہے کہ نیٹو فضائی دفاع نے میزائل کو ترکیہ حدود میں داخلے سے پہلے تباہ کردیا۔ میزائل عراق اور شام کے فضائی حدود سے گزرتے ہوئے ترکیہ کی جانب بڑھ رہا تھا۔ ترک حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی میزائل حملے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
وزارت دفاع نے کہا کہ ترکیہ اپنی سرزمین اور شہریوں کے تحفظ کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، خود مختاری کی خلاف ورزی پر جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکہ نے ایران پر ٹوماہاک میزائل برسائے تھے جس کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی ، یہ حملے اسرائیل کے ساتھ مل کر کیے گئے ۔ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی میں مزید شدت آگئی ، امریکی بحریہ نے اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کے خلاف ایک بڑے آپریشن کا آغاز کیا ہے، جسے "ایپک فیوری” کا نام دیا گیا ہے۔ العربیہ نیوز کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں امریکی بحریہ کے خوفناک حملوں کے مناظر سامنے آئے ہیں۔ شیئر کی گئی 57 سیکنڈ کی ویڈیو نے عالمی سطح پر کھلبلی مچا دی ہے، جس میں میزائلوں کو اپنے اہداف کی طرف بڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے
