اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی جنگی صورتحال کے باوجود تمام سرکاری ادارے فعال ہیں اور ملک بھر میں ریاستی امور معمول کے مطابق جاری ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ تمام گورنرز سے براہِ راست رابطے میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ حالات غیر معمولی ہیں، لیکن انتظامی نظام متاثر نہیں ہوا۔ ملک بھر میں ضروری خدمات اور سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں اور حکومت حالات پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہے۔
قابلِ ذکر ہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ’ٹروتھ سوشل‘ اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں لکھا تھا کہ ’’ان کا فضائی دفاع، فضائیہ، بحریہ اور قیادت ختم ہو چکی ہے۔ وہ بات کرنا چاہتے ہیں، مگر میں نے کہا کہ اب بہت دیر ہو چکی ہے۔‘‘
