Masarrat
Masarrat Urdu

مودی نے کھل کر اسرائیل کا دفاع کیا: کانگریس

Thumb

نئی دہلی، 26 فروری (مسرت ڈاٹ کام) کانگریس نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز تل ابیب میں اسرائیل کی پارلیمنٹ میں دیے گئے اپنے خطاب میں مکمل طور پر اسرائیل کا دفاع کیا ہے۔

کانگریس کے شعبۂ ابلاغ کے انچارج جے رام رمیش نے جمعرات کے روز یہاں ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی پارلیمنٹ ’کنیسیٹ‘ میں مسٹر مودی نے جو کچھ بھی کہا وہ اسرائیل کے دفاع میں تھا۔ کانگریس مسلسل مطالبہ کرتی رہی ہے کہ اسرائیلی پارلیمنٹ میں مسٹر مودی غزہ میں ہوئے قتلِ عام کا مسئلہ بھی اٹھائیں۔

جے رام رمیش نے کہا کہ ’کل کنیسٹ میں دیے گئے اپنے خطاب میں جو اُن کے میزبان کا کھلا دفاع تھا۔ مودی نے اس حقیقت کی طرف توجہ دلائی کہ جس دن اُن کی پیدائش ہوئی تھی، اسی دن ہندوستان نے اسرائیل کو ایک نئے ملک کے طور پر تسلیم کیا تھا‘۔

کانگریس لیڈر نے اسرائیل کے قیام سے متعلق تفصیلی بیان میں کہا کہ 13 جون 1947 کو البرٹ آئن اسٹائن نے اسرائیل کے قیام کے موضوع پر جواہر لعل نہرو کو خط لکھا تھا۔ ایک ماہ بعد جواہر لعل نہرو نے آئن اسٹائن کو اس کا جواب دیا۔ 5 نومبر 1949 کو دونوں کی ملاقات پرنسٹن میں واقع آئن اسٹائن کے گھر پر ہوئی تھی۔ نومبر 1952 میں آئن اسٹائن کو اسرائیل کے صدر کے عہدے کی پیشکش کی گئی تھی، جسے انہوں نے مسترد کر دیا۔ اپریل 1955 میں اُن کے انتقال سے کچھ عرصہ قبل آئن اسٹائن اور نہرو کے درمیان ایٹمی دھماکوں اور ہتھیاروں کے مسئلے پر خطوط کا تبادلہ بھی ہوا تھا۔

 

Ads