Masarrat
Masarrat Urdu

وزیر اعظم نریندر مودی نے طارق رحمان کو ہندوستان دورے کے لیے مدعو کیا

Thumb

نئی دہلی، 17 فروری (مسرت ڈاٹ کام) لوک سبھا کے اسپیکراوم برلا نے ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کے وزیر اعظم طارق رحمٰن سے ملاقات کرکے انھیں وزیر اعظم نریندر مودی کا ایک ذاتی خط سونپا، جس میں وزیر اعظم طارق رحمن کو جلد از جلد ہندوستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔

اس سے قبل لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے ڈھاکہ میں وزیر اعظم طارق رحمن کی قیادت میں بنگلہ دیش کی نئی حکومت کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر مسٹر برلا نے ہندوستانی عوام کی جانب سے طارق رحمان کو دلی مبارکباد پیش کی۔

مسٹر برلا نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہندوستان ایک جمہوری، ترقی پسند اور جامع ملک کی تعمیر کی کوششوں میں بنگلہ دیش کی حمایت کے لیے ہمیشہ تیار ہے۔ انہوں نے دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان پائیدار اور مضبوط شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے لیے ہندوستان کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

تقریب کے موقع پرمسٹر برلا نے مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معزو اور بھوٹان کے وزیر اعظم شیرنگ توبگے کے علاوہ دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی۔

 

Ads