Masarrat
Masarrat Urdu

ایران_امریکہ جوہری مذاکرات کا دوسرا دور جنیوا میں متوقع

  • 14 Feb 2026
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

تہران، 14 فروری (مسرت ڈاٹ کام) میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ اور ایران منگل کو سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں جوہری مذاکرات کا دوسرا دور شروع کرنے جا رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ اور ایران کے درمیان جوہری مذاکرات کا دوسرا دور منگل کو سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں ہونے کا امکان ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایک امریکی عہدیدار اور باخبر ذرائع نے اس پیش رفت کی تصدیق کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق امریکی وفد میں اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر شامل ہوں گے جبکہ عمان اس عمل میں ثالثی کا کردار ادا کرے گا۔

ادھر امریکی ویب سائٹ ایکسیوس نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی کو عمانی ذرائع کے ذریعے واشنگٹن کا ایک پیغام بھی موصول ہوا ہے۔

واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور 6 فروری کو عمان میں منعقد ہوا تھا، جس کے بعد اب جنیوا میں دوسرا مرحلہ شروع ہونے جا رہا ہے۔

Ads