Masarrat
Masarrat Urdu

کرکٹ فاصلے کم کرنے کے لیے ایک بہترین پُل ہے۔آفریدی

Thumb

لاہور،10 فروری (مسرت ڈاٹ کام) کرکٹ کی دنیا کے سب سے بڑے مقابلے یعنی ہند۔پاک ٹاکرے پر چھائے غیر یقینی کے بادل چھٹ گئے۔ حکومتِ پاکستان کی جانب سے اپنی ٹیم کو ہندوستان کے خلاف میچ کھیلنے کی اجازت ملنے کے بعد سابق کپتان شاہد آفریدی کا اہم بیان سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے اس فیصلے کو "کھیل کی جیت" قرار دیا ہے۔

سابق مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومتِ پاکستان نے میچ میں شرکت کی اجازت دے کر ٹی 20 ورلڈ کپ کے وقار اور کرکٹ کی اسپرٹ کو محفوظ کر لیا ہے۔ اس فیصلے سے عالمی کرکٹ کے استحکام کو تقویت ملے گی۔

آفریدی کا کہنا ہے کہ سیاست پر کھیل غالب آ گیا ہے اور یہ ثابت ہو گیا کہ کرکٹ فاصلے کم کرنے کے لیے ایک بہترین پُل ہے۔

یاد رہے کہ پیر کی شب پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی تھی کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے آئی سی سی کے ساتھ معاملات طے پانے کے بعد پاکستانی ٹیم کو 15 فروری کو ہندوستان کے خلاف گروپ میچ کھیلنے کی باقاعدہ ہدایت جاری کر دی ہے۔

 

Ads