سابق مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومتِ پاکستان نے میچ میں شرکت کی اجازت دے کر ٹی 20 ورلڈ کپ کے وقار اور کرکٹ کی اسپرٹ کو محفوظ کر لیا ہے۔ اس فیصلے سے عالمی کرکٹ کے استحکام کو تقویت ملے گی۔
آفریدی کا کہنا ہے کہ سیاست پر کھیل غالب آ گیا ہے اور یہ ثابت ہو گیا کہ کرکٹ فاصلے کم کرنے کے لیے ایک بہترین پُل ہے۔
یاد رہے کہ پیر کی شب پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی تھی کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے آئی سی سی کے ساتھ معاملات طے پانے کے بعد پاکستانی ٹیم کو 15 فروری کو ہندوستان کے خلاف گروپ میچ کھیلنے کی باقاعدہ ہدایت جاری کر دی ہے۔
