راہل گاندھی نے ایکس پر جنرل نروانے کی پوسٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سابق فوجی سربراہ نے خود اعلان کیا تھا کہ یہ کتاب دستیاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ"ایم ایم نروانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ میں کہاہے کہ، 'ہیلو دوستو، میری کتاب اب دستیاب ہے۔ لنک کو فالو کریں، پڑھنے کی سعادت حاصل کریں۔' یا تو ایم ایم نروانے جھوٹ بول رہے ہيں یا پینگوئن کی طرف سے جھوٹ بولا جارہا ہے۔ میں آرمی چیف پر یقین کرنے کا انتخاب کرتا ہوںِ۔"
انہوں نے مزید کہا کہ دو ورژن میں سے ایک سچ نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ کتاب کا کچھ حصہ "حکومت کے لیے ناقابل گوارہ ہے۔"
اپنے احتجاج کے دوران اپوزیشن کے ممبران پارلیمنٹ کی طرف سے دکھائے گئے پوسٹروں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، مسٹر راہل گاندھی نے مزید تفصیلات ظاہر کیے بغیر، ہند-امریکہ تجارتی معاہدے، جنرل نروانے کی کتاب، اور ایپسٹین کیس کو جوڑتے ہوئے ایک تبصرہ کیا۔
قابل ذکر ہے کہ مسٹر راہل گاندھی کے ذریعہ ذکر کردہ پوسٹ جنرل نروانے نے 15 دسمبر 2023 کو شیئر کیا تھا۔ اس میں انہوں نے لکھا تھا: "ہیلو دوستو۔ میری کتاب اب دستیاب ہے۔ لنک کو فالو کریں۔ پڑھنے کی سعادت حاصل کریں، جے ہند۔"
اس سے سیاسی تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے، خاص طور پر جب پینگوئن رینڈم ہاؤس انڈیا کی جانب سے یہ واضح کیا گیا کہ یادداشت ابھی تک شائع نہیں ہوئی ہے اور یہ کہ اس وقت گردش کرنے والی اس کی کوئی بھی کاپی غیر مجاز ہے۔
دریں اثناء، دہلی پولس نے ایف آئی آر درج کی ہے اور فور اسٹارس آف ڈیسٹینی کی غیر مطبوعہ کاپی کی مبینہ تقسیم کی تحقیقات شروع کردی ہے۔
