سماجی رابطے کی ویب سائٹ 'ایکس' پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر دیسانائیکے نے ٹورنامنٹ کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور دیگر متعلقہ حکام کی کوششوں کو سراہا۔
"وزیراعظم شہباز شریف، آپ کا شکریہ کہ آپ نے اس بات کو یقینی بنایا کہ وہ کھیل جس سے ہم سب محبت کرتے ہیں، بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہے۔ مجھے بے حد خوشی ہے کہ کولمبو میں جاری ٹی-20 ورلڈ کپ میں شائقین کا پسندیدہ ہند۔پاک مقابلہ اپنے مقررہ وقت پر منعقد ہو رہا ہے۔سری لنکا، جو اس ٹورنامنٹ کا مشترکہ میزبان ہے، نے اس بحران کو ٹالنے کے لیے عالمی کرکٹ باڈی اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے مثبت کردار کی تعریف کی ہے۔ صدر کا کہنا تھا کہ سری لنکا تمام ٹیموں اور شائقین کی میزبانی کے لیے پرعزم ہے اور اس بڑے مقابلے کا انعقاد کرکٹ کی عالمی برادری کے لیے ایک بڑی خوشخبری ہے۔
