Masarrat
Masarrat Urdu

موجودہ ہندوستانی ٹیم دنیا کی سب سے 'خطرناک' ٹیم ہے: دھونی

Thumb

نئی دہلی،4 فروری (مسرت ڈاٹ کام) کرکٹ کی دنیا کے سب سے کامیاب کپتانوں میں سے ایک، مہندر سنگھ دھونی نے ٹی-20 ورلڈ کپ 2026 کے آغاز سے محض چند روز قبل کرکٹ کے ایوانوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ 'کیپٹن کول' کا ماننا ہے کہ موجودہ ہندوستانی ٹیم اس وقت ٹی-20 فارمیٹ میں دنیا کی سب سے 'خطرناک' ٹیم ہے، جس سے ٹکرانا کسی بھی حریف کے لیے لوہے کے چنے چبانے کے مترادف ہوگا۔

ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے دھونی نے ٹیم انڈیا کی طاقت کا بھرپور دفاع کیا۔ ان کے مطابق ٹیم میں وہ تمام خاصیت موجود ہیں جو ایک عالمی فاتح بننے کے لیے ضروری ہیں۔

کھلاڑیوں کے پاس تجربے کی کوئی کمی نہیں ہے اور وہ جانتے ہیں کہ بڑے میچوں میں اعصاب پر قابو کیسے پایا جاتا ہے۔

دھونی نے ٹیم کی دھواں دھار بیٹنگ اور جسپریت بمراہ و ورون چکرورتی جیسے بولرز کی موجودگی کو ہندوستان کا سب سے بڑا ہتھیار قرار دیا۔دھونی کا یہ بھروسہ محض جذبات پر مبنی نہیں بلکہ اعداد و شمار بھی ہندوستانی ٹیم کی بالادستی پر مہر ثبت کرتے ہیں۔ اکتوبر 2023 سے اب تک ہندوستان نے

51 میچزمیں فتوحات درج کیں جبکہ صرف 08 میچزمیں شکست ہوئی ۔

 

Ads