Masarrat
Masarrat Urdu

معروف اردو صحافی اسد رضا کے انتقال پر غالب انسٹی ٹیوٹ کا ظہار تعزیت

  • 02 Feb 2026
  • مسرت ڈیسک
  • ادب
Thumb

نئی دہلی2 فروری (مسرت ڈاٹ کام) اردو کے ممتاز صحافی اور معروف مزاح نگار اسد رضا کے انتقال پر غالب انسٹی ٹیوٹ کے سکریٹری پروفیسر صدیق الرحمٰن قدوائی نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا روزنامہ راشٹریہ سہارا کے گروپ ایڈیٹر کے طور پر انھوں نے جس ذمہ داری اور ایمان داری کا مظاہرہ کیا، وہ انھیں ممتاز بناتا ہے۔ مزاح نگار کے طور پر بھی وہ ہمارے عہد کی نمائندگی کرتے تھے۔ میں ان کی مغفرت کے لیے دعا گو ہوں۔ غالب انسٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹر ڈاکٹر ادریس احمد نے کہا کہ اسد رضا صاحب سے میرے ذاتی مراسم تھے۔ یہاں کے پروگراموں میں بھی وہ پابندی سے شریک ہوتے تھے۔ وہ نثر و نظم میں یکساں کمال رکھتے تھے اور جب بھی ان کی کوئی کتاب شائع ہوتی، مجھے بطور تحفہ ضرور عنایت کرتے تھے۔ ایسے مشفق بزرگ کا سایہ اٹھنا ادب کا اور میرا ذاتی خسارہ ہے۔ میں اپنی اور ادارے کی جانب سے پسماندگان کو تعزیت پیش کرتا ہوں اور ان کے اعلیٰ مراتب کے لیے دعا گو ہوں۔

 

Ads