Masarrat
Masarrat Urdu

ایپسٹین فائلس میں وزیر اعظم کا تذکرہ کسی مجرم کی ناقص سوچ ہے: وزارت خارجہ

Thumb

نئی دہلی، 31 جنوری (مسرت ڈاٹ کام) وزارت خارجہ نے ایپسٹین فائلس میں وزیر اعظم نریندر مودی کے تذکرے کو مسترد کرتے ہوئے اسے مجرم کی ناقص سوچ قرار دیا ہے۔ وزارت خارجہ نے ہفتے کے روز ایپسٹین فائلس سے متعلق رپورٹس کے حوالے سے ایک بیان جاری کرکے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ وزیر اعظم نے جولائی 2017 میں اسرائیل کا دورہ کیا تھا، لیکن ان کے حوالے سے ای میل میں کے گئے دیگر تمام انکشافات مکمل طور پر غلط اور جھوٹی داستان پر مبنی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے، "ہم نے ایپسٹین فائلس سے متعلق ایک ای میل پیغام کی رپورٹس دیکھی ہیں، جس میں وزیر اعظم اور ان کے اسرائیل کے دورے کا تذکرہ ہے۔ سوائے اس حقیقت کے کہ وزیر اعظم نے جولائی 2017 میں اسرائیل کا دورہ کیا تھا، اس ای میل میں کیے گئے دیگر تمام افتراءات محض کسی مجرم کے تخیل کی عکاسی ہیں اور انہیں کراہت کے ساتھ مسترد کیا جانا چاہیے۔"

 

Ads