امریکی میڈیا کے مطابق ان شرائط میں افزودہ یورینیئم کی ایران سے مکمل منتقلی، مقامی سطح پر یورینیئم کی افزودگی روکنا، طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی حد بندی اور علاقائی پراکسیز سے تعاون بند کرنا شامل ہیں۔
امریکی میڈیا نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ٹرمپ انتظامیہ ایران کا نیول بلاکیڈ کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ ایران تیل برآمد نہ کرسکے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایران نے امریکہ اور اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کسی بھی قسم کےحملے کو مکمل جنگ تصور کیا جائےگا۔
اس کے علاوہ ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاکہ ایران کسی بھی فوجی جارحیت کا منہ توڑجواب دےگا۔
