واشنگٹن، 8 جنوری (مسرت ڈاٹ کام) مادورو کو اغوا کرنے کے بعد ٹرمپ نے وینزویلا کے وزیر داخلہ کو خبردار کیا ہے کہ اگر تعاون نہ کیا تو مادورو جیسے انجام سے دوچار ہوسکتے ہیں۔
مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کے وزیر داخلہ دیوسدادو کابلو رودون کو سخت پیغام دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک کے قانونی صدر کو اغوا کرکے بین الاقوامی اصولوں کی پامالی کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کے وزیر داخلہ کو دھمکی دی ہے کہ واشنگٹن کے ساتھ تعاون کریں یا پھر صدر نیکولس مادورو کی طرح اغوا اور خطرناک انجام کے لیے تیار رہیں۔
یورپی خبر رساں ادارے نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ امریکی حکومت نے کابلو کو واسطوں کے ذریعے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی قسم کی مزاحمت ان کی جان کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔
دھمکی آمیز پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکہ کی ممکنہ اہداف کی فہرست میں وینزویلا کے وزیر دفاع بھی شامل ہیں، جن پر منشیات کی اسمگلنگ کے الزامات عائد کیے جا رہے ہیں۔
