ٹورنامنٹ کا فارمیٹ اور اہمیت اس کوالیفائر میں شرکت کرنے والی ٹیمیں جون-جولائی 2026 میں انگلینڈ اور ویلز میں ہونے والے آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں جگہ بنانے کی کوشش کریں گی۔وارم اپ میچز 14 اور 16 جنوری کو تین مختلف مقامات (تریبھون یونیورسٹی، اپر ملپانی اور لوئر ملپانی گراؤنڈز) پر کھیلے جائیں گے۔گروپ اسٹیج 18 جنوری سے شروع ہوگا اور 26 جنوری تک جاری رہے گا۔ گروپ اے اور بی کی ٹاپ 3 ٹیمیں سپر سکس میں پہنچیں گی، جہاں 28، 30 جنوری اور یکم فروری کو ہونے والے میچز سے چار کوالیفائنگ ممالک کا فیصلہ ہوگا۔صبح کے میچوں (صبح 9 بجے مقامی وقت) میں نیپال کا مقابلہ تھائی لینڈ سے ہوگا، جبکہ بنگلہ دیش امریکہ (یو ایس اے) کے خلاف میدان میں اترے گا۔دوپہر کے میچوں (دوپہر 1 بجے مقامی وقت) میں زمبابوے کا سامنا نیدرلینڈز سے ہوگا اور آئرلینڈ پاپوا نیو گنی کے خلاف کھیلے گا۔
