Masarrat
Masarrat Urdu

ڈی ڈی ایل جے کے 30 سال مکمل ،لیسٹر اسکوائر میں ‘آئکونک اسٹیچو’ کی نقاب کشائی

Thumb

لندن، 6 دسمبر (مسرت ڈاٹ کام) ریلیز کے 30 سال بعد بھی بالی ووڈ کی کلاسک فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے (ڈی ڈی ایل جے) کی مقبولیت آج بھی کم نہیں ہوئی ہے۔ اس موقع پر شاہ رخ خان اور کاجول لندن میں دوبارہ اکٹھے ہوئے، جہاں انہوں نے اپنی فلم کے مشہور آن اسکرین پوز کا کانسے کا مجسمہ نقاب کشائی کرکے اس سنگِ میل کا جشن منایا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی ہندستانی فلم کو لیسٹر اسکوائر میں اس انداز سے اعزاز بخشا گیا ہے۔

تقریب کے چند گھنٹوں بعد شاہ رخ خان نے انسٹاگرام پر اپنے روایتی فلمی انداز میں جشن مناتے ہوئے اپنی پوسٹ کا آغاز اس یادگار ڈائیلاگ سے کیا:

“بڑے بڑے ملکوں میں ایسی چھوٹی چھوٹی باتیں ہوتی رہتی ہیں، سینورِٹا!”

شاہ رخ نے اس عزت افزائی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے برطانیہ کے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جب بھی لندن آئیں، “راج اور سمرن سے ضرور ملیں۔”

 

 

Ads