کومل خان نے 42 گیندوں پر 2 چوکوں کی مدد سے 28 رنز سکور کیے۔
ذوفشاں ایاز نے 27گیندوں پر 17 اور راویل فرحان نے 31گیندوں پر 15رنز بنائے۔حبیبہ اسلام نی17 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں میزبان ٹیم نے مطلوبہ سکور 19 اوورز میں سات وکٹوں پر پورا کرلیا۔ سمعیہ اختر نے 38گیندوں پر ایک چوکے کی مدد سے 32 رنز سکور کیے۔پاکستان کی جانب سے میمونہ خالد اور علیسہ مختیار نے بالترتیب 13 اور 22 رنز دے کر وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان اور بنگلہ دیش کی ویمنز انڈر 19 ٹیموں کے درمیان یہ سیریز آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ کی تیاری کے سلسلے میں کھیلی جارہی ہے جو 2027 میں بنگلہ دیش اور نیپال میں کھیلاجائے گا۔
