Masarrat
Masarrat Urdu

شان مسعود نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 13 ہزار رنز کا سنگِ میل عبور کر لیا

Thumb

لاہور، 04 دسمبر (مسرت ڈاٹ کام) پاکستان کے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے قائدِ اعظم ٹرافی کے فائنل میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 13 ہزار رنز مکمل کر لیے، اور پاکستانی کرکٹ کے تاریخی سنگِ میل میں شامل ہو گئے۔

شان مسعود نے قائدِ اعظم ٹرافی فائنل میں 76 رنز کی اننگز کھیل کر یہ اہم ریکارڈ اپنے نام کیا، اور وہ 13 ہزار فرسٹ کلاس رنز بنانے والے پاکستان کے 31ویں بلے باز بن گئے۔

فائنل کے چوتھے روز کے اختتام پر سیالکوٹ نے اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 12 رنز بنائے، اذان اویس 7 اور محمد ہریرا 5 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ کراچی بلیوز نے سیالکوٹ کو جیت کے لیے 533 رنز کا ہدف دیا ہے۔

کراچی بلیوز نے اپنی دوسری اننگز میں 458 رنز بنائے، جس میں ہارون ارشد 116 اور عبداللّٰہ فضل 114 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ سیالکوٹ کی جانب سے اسامہ میر نے 5 وکٹیں حاصل کیں، محمد حسنین نے 3 وکٹیں لیں، جبکہ حمزہ نذر اور حسن علی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

 

 

Ads