جمعہ کے روز پریما داسا اسٹیڈیم میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ دی لیکن4 اعشاریہ 2 اوورز میں جب پاکستان کا اسکور بغیر کسی نقصان کے18 رنز تھا تو بارش کی وجہ سے کھیل روکنا پڑا۔ منیبہ علی7 اور عمیمہ سہیل 9 رنز پر ناٹ آؤٹ تھیں۔میچ کے دوران اتنی دیر بارش ہوئی کہ امپائرز نے کھیل کے خاتمے کا اعلان کردیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا۔
پاکستان ویمنز نے ٹورنامنٹ میں تین پوائنٹس حاصل کیے۔تینوں بارش کے سبب ختم ہونے والے میچز سے ملے۔
