Masarrat
Masarrat Urdu

وزیراعظم مودی نے کرنول بس حادثے پر غم کا اظہار کیا

Thumb

نئی دہلی، 24 اکتوبر (مسرت ڈاٹ کام) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو آندھرا پردیش کے کرنول ضلع میں ایک بس حادثے میں جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

مسٹر مودی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، "آندھرا پردیش کے کرنول ضلع میں ایک حادثے میں جانوں کے ضیاع سے انتہائی غمزدہ ہوں۔ اس مشکل وقت میں میری ہمدردیاں متاثرہ افراد اور ان کے خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں"۔

وزیر اعظم نے مرنے والوں کے لواحقین کے لیے وزیر اعظم کے قومی ریلیف فنڈ (پی ایم این آرایف) سے 2-2 لاکھ اور زخمیوں کے لیے 50-50 ہزار روپے کی ایکس گریشیا کا اعلان کیا۔

انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ وہ متاثرین کو ہر ممکن امداد اور طبی سہولیات فراہم کرنے کو یقینی بنائیں۔

حیدرآباد سے بنگلورو جانے والی ایک پرائیویٹ بس میں آج علی الصبح 3:30 بجے ضلع کرنول کے چناٹیکورو گاؤں کے قریب مخالف سمت سے آنے والی ایک موٹرسائیکل سے ٹکرانے کے بعد آگ لگ گئی، جس میں 25 سے زیادہ مسافر ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ بس میں 40 افراد سوار تھے۔

 

Ads