Masarrat
Masarrat Urdu

ریلائنس انڈسٹریز نے دوسری سہ ماہی میں 22,092 کروڑ روپے کا خالص منافع حاصل کیا

Thumb

ممبئی، 17 اکتوبر (مسرت ڈاٹ کام) مختلف شعبوں میں کام کرنے والی ملک کی نمایاں کمپنی رِیلائنس انڈسٹریز نے موجودہ مالی سال کی دوسری سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) میں مجموعی طور پر 22,092 کروڑ روپے کا منافع کمایا، جو پچھلے سال کی اسی سہ ماہی کے مقابلے میں 14.3 فیصد زیادہ ہے۔

کمپنی نے جمعہ کو جاری کردہ سہ ماہی کے نتائج میں بتایا کہ اس کی کل آمدنی اس دوران 9.9 فیصد بڑھ کر 2,83,548 کروڑ روپے پر پہنچ گئی اور ٹیکس سے پہلے کا منافع 16.3 فیصد بڑھ کر 29,124 کروڑ روپے ہو گیا۔

کمپنی کے پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ جیو پلیٹ فارمز لمیٹڈ (جے پی ایل) کی آمدنی 14.9 فیصد اور رِیلائنس ریٹیل وینچرز لمیٹڈ کی آمدنی 18 فیصد بڑھی۔

تیل سے کیمیکلز (او 2 سی) کے کاروبار سے آمدنی میں 3.2 فیصد اضافہ ہوا۔ جبکہ تیل اور گیس کے شعبے میں آمدنی 2.6 فیصد کم ہوئی، جس کی بنیادی وجہ کے جی -ڈی6 میں پیداوار میں قدرتی کمی بتائی گئی ہے۔

رِلائنس انڈسٹریز کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر مکیش امبانی نے نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ او 2 سی، جیو اور ریٹیل کے مضبوط تعاون کی وجہ سے کمپنی نے دوسری سہ ماہی میں اچھا مظاہرہ کیا۔ ڈیجیٹل سروس کے کاروبار میں صارفین کی تعداد میں اضافہ کے ساتھ ساتھ توسیع بھی ہو رہی ہے۔

Ads