Masarrat
Masarrat Urdu

ایران کے خلاف بیرونی سازشیں موثر ثابت نہیں ہوں گی، صدر پزشکیان

Thumb

تہران، 16 اکتوبر (مسرت ڈاٹ کام) ایرانی صدر مسعود پزشکیاں نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف بیرونی سازشیں مؤثر ثابت نہیں ہوں گی تاہم قوم کو داخلی انتشار اور اختلافات سے چوکنا رہنا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیاں نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف غیر ملکی سازشیں مؤثر ثابت نہیں ہوں گی۔ اصل خطرہ اندرونی اختلافات اور قومی وحدت کو نقصان پہنچانے والے رویے ہیں۔

تہران میں کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ امریکہ اور دیگر دشمن ممالک کی دشمنی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، مگر ان کی سازشوں سے زیادہ تشویشناک بات یہ ہے کہ ملک کے اندر بعض افراد انتشار اور منفی سوچ کو فروغ دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کو بیرونی دباؤ کا سامنا ضرور ہے مگر عوام کو امید دلانے اور داخلی استحکام کے لیے مثبت اقدامات کی ضرورت ہے۔ وہ بیرونی مسائل کو ضرور دیکھیں گے، مگر ان کی اولین ترجیح داخلی مسائل اور قومی یکجہتی ہے۔

مرکزی بینک کے گورنر محمد رضا فرزین نے بتایا کہ اسرائیلی جارحیت کے بعد صنعتی پیداوار میں جو کمی آئی تھی، اب اس میں بہتری آرہی ہے اور اقتصادی اشاریے مثبت رجحان کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

Ads