Masarrat
Masarrat Urdu

ہندوستان نے قازقستان کو 15-0 سے شکست دی

Thumb

راجگیر (بہار)، یکم ستمبر (مسرت ڈاٹ کام) ہاکی ایشیا کپ کے سپر-4 میں جگہ بنا چکی ہندوستانی ٹیم نے پیر کو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے تیسرے اور آخری لیگ میچ میں قازقستان کو 15-0 سے عبرتناک شکست دی۔

پہلے کوارٹر میں ہندوستان کے لیے ابھیشیک نے دو گول کیے۔ اس کے علاوہ سکھجیت سنگھ نے 15ویں منٹ میں گول کر کے اسکور 3-0 کر دیا۔ دوسرے کوارٹر کے چھٹے منٹ میں ابھیشیک نے ایک اور گول کر کے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی اور برتری 4-0 کر دی۔ اس کے بعد 24ویں منٹ میں جگراج سنگھ اور 26ویں منٹ میں کپتان ہرمن پریت سنگھ نے گول کیے۔ ہاف ٹائم تک ہندوستان 7-0 سے آگے تھا۔

اس کے بعد تیسرے کوارٹر میں ہندوستان نے مزید چار گول کر کے اسکور 11-0 کر دیا۔ چوتھے اور آخری کوارٹر میں ہندوستانی کھلاڑیوں نے مزید چار گول کر کے اپنی ٹیم کو 15-0 سے شاندار جیت دلائی۔

 

 

Ads