Masarrat
Masarrat Urdu

12 روزہ جنگ میں صہیونی حکومت کے ناقابل شکست ہونے کا تصور غلط ثابت ہوگیا، ایرانی وزیر دفاع

  • 27 Aug 2025
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

تہران، 27 اگست (مسرت ڈاٹ کام) جنرل نصیر زادہ نے کہا کہ 12 روزہ جنگ میں ایران کی مسلح افواج نے ایمان، خود اعتمادی اور جدید دفاعی ٹیکنالوجی کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر دفاع جنرل نصیر زادہ، نے کہا کہ مسلح افواج ایران اپنے ایمان، خود اعتمادی اور جدید دفاعی ٹیکنالوجی کی بنیاد پر رہبر معظم کی ہدایات کے مطابق دشمن کے مقابلے کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 12 روزہ جنگ میں دنیا پر ثابت ہوگیا کہ صہیونی حکومت کے ناقابل شکست ہونے کا تصور بے بنیاد اور غلط ہے۔

وزیر دفاع نے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے اراکین اور پارلیمنٹ کی دیگر کمیٹیوں کے سربراہان کے ساتھ مشترکہ اجلاس میں کہا کہ جدید دفاعی صنعت کی مدد سے، مسلح افواج نے دشمن کے جدید ترین دفاعی نظام کو کامیابی سے چکمہ دیا اور اہم فوجی اہداف کو تباہ کیا جو سائنسدانوں کی محنت اور جدوجہد کا نتیجہ ہے۔

Ads