انگلش کرکٹرز مائیکل وان، سر الیسٹر کُک، ڈیوڈ لائیڈ اور فل ٹفنل کے پوڈکاسٹ Stick To Cricket میں گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا، ’عمران خان بلاشبہ ان کے سب سے بہترین کپتان تھے لیکن وہ قدرتی طور پر اتنے باصلاحیت نہیں تھے، بلکہ اپنی محنت اور عزم سے کامیابی حاصل کی۔‘
وسیم اکرم نے کہا، ’میں نے کرکٹ میں جو کچھ کیا، میدان میں اور میدان سے باہر، اس کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے، وہ ہمیشہ ہمیں اعتماد دیتے، فرنٹ سے لیڈ کرتے اور اپنی صلاحیتوں پر یقین رکھتے تھے۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ لوگ مجھے قدرتی ٹیلنٹڈ بولر کہتے تھے، لیکن عمران خان کی کامیابی سخت محنت کی مرہونِ منت تھی، کپتان قدرتی ٹیلنٹڈ نہیں تھے، انہوں نے محنت سے سب کچھ حاصل کیا، 1976ء میں اپنی بالنگ ایکشن ہی بدل ڈالا، جو انتہائی مشکل کام ہے لیکن وہ اتنے پُرعزم تھے کہ کر دکھایا۔