Masarrat
Masarrat Urdu

پارکنگ کے تنازعہ میں ہماقر یشی کے چچیرے بھائی کا قتل

Thumb

نئی دہلی ، 8 اگست (مسرت ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ ہما قریشی کے چچیرے  بھائی آصف قریشی کو گزشتہ رات دہلی کے جنگ پورہ علاقے میں پارکنگ کے تنازعہ کے سبب  چاقو مار کر  قتل کر دیا گیا ۔

  پولیس نے بتایا کہ یہ جھگڑا گزشتہ رات ساڑھے دس بجے کے قریب نظام الدین  تھانہ علاقہ کی بھوگل مارکیٹ لین کے قریب پیش آیا ۔  اطلاعات کے مطابق آصف نے اپنے پڑوسی سے اپنے گھر کے  سامنے کھڑی اسکوٹی ہٹانے کو کہا جس کے بعد دونوں فریقوں کے درمیان  بحث ہوگئی ۔  بعد میں صورتحال نے شدت اختیار کرلی  اور ملزم نے آصف پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کر دیا ۔
جنوب مشرقی ضلع پولیس کے ایک سینئر افسر نے جمعہ کے روز بتایا کہ یہ واقعہ کل رات تقریبا 10.30 بجے پیش آیا ۔  دو ملزموں کی شناخت اجول (19) اور گوتم (18) کے طور پر ہوئی ہے ۔
آصف کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لے جایا گیا ۔ اسپتال پہنچنے پر آصف کو مردہ قرار دے دیا گیا ۔  گھروالوں نے بتایا کہ ملزم کا آصف سے پہلے بھی جھگڑا ہوا تھا اور الزام لگایا کہ اسے اتنے چھوٹے معاملے پر بے دردی سے قتل کیا گیا ۔
  پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش جاری ہے ۔

Ads