پولیس نے بتایا کہ یہ جھگڑا گزشتہ رات ساڑھے دس بجے کے قریب نظام الدین تھانہ علاقہ کی بھوگل مارکیٹ لین کے قریب پیش آیا ۔ اطلاعات کے مطابق آصف نے اپنے پڑوسی سے اپنے گھر کے سامنے کھڑی اسکوٹی ہٹانے کو کہا جس کے بعد دونوں فریقوں کے درمیان بحث ہوگئی ۔ بعد میں صورتحال نے شدت اختیار کرلی اور ملزم نے آصف پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کر دیا ۔
جنوب مشرقی ضلع پولیس کے ایک سینئر افسر نے جمعہ کے روز بتایا کہ یہ واقعہ کل رات تقریبا 10.30 بجے پیش آیا ۔ دو ملزموں کی شناخت اجول (19) اور گوتم (18) کے طور پر ہوئی ہے ۔
آصف کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لے جایا گیا ۔ اسپتال پہنچنے پر آصف کو مردہ قرار دے دیا گیا ۔ گھروالوں نے بتایا کہ ملزم کا آصف سے پہلے بھی جھگڑا ہوا تھا اور الزام لگایا کہ اسے اتنے چھوٹے معاملے پر بے دردی سے قتل کیا گیا ۔
پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش جاری ہے ۔