Masarrat
Masarrat Urdu

انڈیا اتحاد کی میٹنگ میں 25 جماعتوں کے رہنما شامل

Thumb

نئی دہلی، 07 اگست (مسرت ڈاٹ کام)  کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن رہنما راہل گاندھی کی رہائش گاہ پر انڈیا اتحاد کے رہنماؤں کی میٹنگ شروع ہو گئی ہے، جس میں اتحاد کی تقریباً تمام جماعتوں کے سرکردہ رہنما شرکت کر رہے ہیں۔

مسٹر گاندھی کی سنہری باغ نمبر پانچ واقع رہائش گاہ پر منعقدہ اس میٹنگ میں اپوزیشن کی 25 جماعتوں کے 50 رہنما موجود ہیں۔ یہ میٹنگ راہل گاندھی نے طلب کی ہے، جس میں مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور اعلیٰ سطح کے رہنما شریک ہوئے ہیں۔
اس میٹنگ میں موجود اہم رہنماؤں میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے شرد پوار، کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا، مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے، راشٹریہ جنتا دل کے رہنما تیجسوی یادو، اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ سمیت کئی دیگر سرکردہ شخصیات شامل ہیں۔
میٹنگ میں جن جماعتوں کے رہنما شرکت کر رہے ہیں، ان میں کانگریس، نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی، آر ایل پی، سماج وادی پارٹی، راشٹریہ جنتا دل، وی آئی پی، سی پی آئی، سی پی آئی (ایم)، سی پی آئی (ایم ایل)،، فارورڈ بلاک، جھارکھنڈ مکتی مورچہ، ترنمول کانگریس، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد پوار گروپ)، شیو سینا (ادھو ٹھاکرے گروپ)، ڈی ایم کے، وی سی کے، آر ایس پی، آئی یو ایم ایل، کیرالہ کانگریس (منی گروپ)، کے کانگریس (جے گروپ)، ایم این ایم، ایم ڈی ایم کے، کے ایم ڈی کے اور پی ڈبلیو  پارٹی شامل ہیں۔

Ads