(حافظ محمد ہاشم قادری مصباحی جمشیدپور) 7جنوری کو سمودھان بچاؤ سنگھرش سمیتیی کے تحت خواتین میں بیداری کے لیے جمشید پور کی بڑی مسجد وں میں سے ایک "امام حسینی مسجد"ذاکر نگر میں اس کو منعقدکیا گیا۔ دن میں دو سے شام چار بجے تک پروگرام چلا۔جس میں کئی خواتین نے خطاب کیا، بالخصوص محترمہ عرشی اختر صاحبہ،جے ،این،یو اسٹو ڈینٹ محترمہ امن صالحہ صاحبہ جامعہ ملیہ سے، محترمہ فاطمہ فیض کشفی صاحبہ اسٹو ڈینٹ کریم سیٹی کالج جمشیدپور، ڈاکٹر محترمہ انجم پروین صاحبہ پرو فیسر وومینس کا لج جمشیدپور،اور کئی جان مانی مشہور خواتین نے شرکت فرمایا ،مردوں میں بھی بہت سارے قابل ذکر حضرات بھی شامل تھے -واضح رہے مسجد کی دونوں منزلیں پوری طرح سے بھر گئ تھی مسجد کا وسیع وعریض صحن میں بھی جگہ نہیں تھی باہر روڈ پر خواتین و مرد حضرات بھی کھڑے تھے تقریباً دوہزار ہزار سے زیادہ خواتین تھیں، ہزار سے زیادہ مرد حضرات بھی کھڑے تھے جو خواتین کو لیکر آئے تھے بڑے ہجوم نے کھڑے ہو کر اطمینان وسکون سے سنا 90سالہ آمنہ بی بی سی 65 سا لہ نا بینا خاتون خورشید ہ بھی شامل تھیں،
نیشنل میڈ یا ،نیوز الیون ،نیوز 18 سیٹی نیوز اور بہت سے میڈیا سے لوگ آۓ تھے-
آخیر میں صدارتی خطبہ میں حضرت مولانا سیف الدین اصدق صاحب سمودھان بچاؤ سنگھرش سمیتیی کنوینر نے زبردست تقریر کی کہ حضور کے زمانہ میں جنگوں میں عورتوں نے اپنا کردار نبھایا لوگوں کی خدمات کیں وغیرہ وغیرہ-ایک نیا پیغام یہاں سے دیا گیا کہ مسجدوں کو سجدہ گاہ سے لیکر اسلام کے دیگر امور بھی اس کے تقدس کو بحال رکھتے ہوئے کیے جائیں، حضور کے زمانہ میں ایسا ہوا ہے۔ عورتوں میں پیدا ری پیدا کرنے کے لئے آگے بھی پروگرام کا لا ئحہ عمل ہے-واضح رہے اسی طرح کا پروگرام خواتین کا اسلام نگر کوپالی میں مغرب کے بعد سے چل رہا ہے زبردست بھڑ مو جود ہے