مسٹر مودی نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا ’’ہمیں ڈھاکہ میں ایک افسوسناک ہوائی حادثے میں جانوں کے ضیاع پر گہرا صدمہ ہوا ہے، جن میں سے اکثر نوجوان طالب علم تھے۔ ہماری تعزیت سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہے۔ ہم زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے پرارتھنا کرتے ہیں۔ ہندوستان بنگلہ دیش کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے اور ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
اطلاعات کے مطابق بنگلہ دیشی فضائیہ کا یہ طیارہ ایک اسکول پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 20 کے قریب افراد ہلاک ہوگئے۔