Masarrat
Masarrat Urdu

اسرائیلی غاصب فوج کی فائرنگ سے غزہ میں درجنوں فلسطینی شہید، درجنوں زخمی

Thumb

غزہ، 21 جولائی (مسرت ڈاٹ کام) غزہ میں انسانی المیہ شدت اختیار کر گیا ہے جہاں اسرائیلی غاصب فوج نے ایک بار پھر نہتے فلسطینیوں پر ظلم کی انتہا کر دی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ میں انسانی المیہ شدت اختیار کر گیا ہے جہاں اسرائیلی غاصب فوج نے ایک بار پھر نہتے فلسطینیوں پر ظلم کی انتہا کر دی۔ اتوار کے روز خوراک حاصل کرنے کے لیے جمع مظلوم فلسطینیوں پر فائرنگ کر کے کم از کم 32 فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا، جبکہ درجنوں دیگر شدید زخمی ہو گئے۔

فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق شہداء کی لاشیں اور زخمیوں کو ناصر میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا، جہاں ہسپتال کے مناظر دل دہلا دینے والے تھے۔ سی این این کی ویڈیو رپورٹ میں دکھایا گیا کہ ہسپتال میں شہداء کی لاشوں کی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ 

عینی شاہد ہشام دارغم کے مطابق یہ واقعہ غزہ ہیومنیٹیرین فاؤنڈیشن کے امدادی مرکز سے تقریباً 4 کلومیٹر دور پیش آیا، جہاں لوگ خوراک لینے کے لیے جمع تھے۔ یہ فاؤنڈیشن اسرائیل اور امریکہ کی حمایت یافتہ متنازعہ تنظیم ہے۔

ادھر الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز اسرائیلی حملوں میں مجموعی طور پر 67 فلسطینی شہید ہوئے، جن میں سے 63 صرف امداد کے متلاشی تھے۔

بین الاقوامی برادری کی خاموشی اور اسرائیلی غاصب فوج کی بربریت پر انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے شدید احتجاج کیا جا رہا ہے، تاہم صورتحال دن بدن بدتر ہوتی جا رہی ہے۔

Ads