Masarrat
Masarrat Urdu

ایران نے صہیونی حملوں سے متاثرہ فضائی دفاعی نظام مکمل بحال کردیا

Thumb

تہران، 21 جولائی (مسرت ڈاٹ کام) ایرانی مسلح افواج نے دشمن کے حملے میں متاثر ہونے والے ریڈار اور دفاعی نظام کی جگہ نئے سسٹمز نصب کرلئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی مسلح افواج نے صہیونی حکومت کی جانب سے 12 روزہ جارحیت کے دوران تباہ کیے گئے فضائی دفاعی نظام کو مکمل طور پر بحال کر کے ایک مرتبہ پھر ملکی فضائی حدود کا دفاع مضبوط کرلیا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی فوج نائب رابطہ کار ریئر ایڈمرل محمود موسوی نے کہا کہ صہیونی حکومت نے اس جنگ میں سب سے پہلے ہمارے ریڈار اور فضائی دفاعی نظام کو نشانہ بنایا، لیکن اسلامی جمہوری ایران کی فضائی دفاعی فورس کے اہلکار مسلسل چوبیس گھنٹے اپنے مورچوں پر ڈٹے رہے اور دشمن کا مقابلہ کیا۔

ریئر ایڈمرل موسوی نے کہا کہ کچھ دفاعی نظام اس حملے میں متاثر ہوئے، لیکن ہمارے جوانوں نے فوری طور پر ان کی جگہ نئے سسٹمز نصب کر کے فضائی دفاعی مکمل طور پر بحال کر دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دشمن کا مقصد ایران کے فضائی دفاع کو مکمل طور پر ختم کرنا تھا، لیکن وہ اپنے مقصد میں بری طرح ناکام ہوا۔ یہ جنگ صرف صہیونی حکومت نے نہیں لڑی، بلکہ امریکہ اور نیٹو نے بھی مکمل تعاون فراہم کیا۔ امریکی افواج نے 22 جون کو نطنز، فردو، اور اصفہان میں ایران کی تین ایٹمی تنصیبات پر براہ راست حملے کیے۔

واضح رہے کہ ایران نے ان حملوں کے ردعمل میں بھرپور کارروائی کی۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرو اسپیس فورس نے وعدہ صادق3 آپریشن کے تحت مقبوضہ فلسطین میں صہیونی تنصیبات پر 22 مرحلوں میں میزائل داغے، جن سے صہیونی حکومت کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

اسی طرح امریکی حملوں کے جواب میں ایران نے مغربی ایشیا میں سب سے بڑے امریکی فوجی اڈے، قطر میں واقع العدید ایئربیس کو بھی میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

Ads