غزہ، 20 جولائی (مسرت ڈاٹ کام) فلسطینی طبی ذرائع کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کے جنوبی شہر رافح میں امدادی مرکز کے قریب جمع بھوکے شہریوں پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 25 فلسطینی شہید اور 70 سے زائد زخمی ہو گئے۔
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی طبی ذرائع کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کے جنوبی شہر رافح میں امدادی مرکز کے قریب جمع بھوکے شہریوں پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 25 فلسطینی شہید اور 70 سے زائد زخمی ہو گئے۔
فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق یہ افراد خوراک کی تلاش میں ایک امدادی مرکز کے باہر جمع تھے، جو کہ ایک امریکی-اسرائیلی کمپنی سے منسلک تھا۔
واضح رہے حالات اس قدر خراب ہو چکے ہیں کہ شہریوں کو کھانے کے لیے جان جوکھم میں ڈالنی پڑ رہی ہے۔
ایجنسی کے مطابق غاصب اسرائیلی فوج نے براہ راست فائرنگ کرتے ہوئے بڑی تعداد میں فلسطینی شہید کیں۔
گزشتہ چند ہفتوں میں 900 کے قریب فلسطینی اسی نوعیت کے امدادی مراکز کے قریب شہید ہو چکے ہیں، جو زیادہ تر Gaza Humanitarian Foundation (GHF) سے منسلک بتائے جا رہے ہیں۔
دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی عالمی اپیلوں کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔
7 اکتوبر 2023 سے جاری اس وحشیانہ بمباری میں اب تک تقریباً 59 ہزار فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔ مسلسل حملوں نے غزہ کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے، جہاں خوراک کی شدید قلت اور بیماریاں پھیل چکی ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ نومبر میں عالمی فوجداری عدالت (ICC) نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور سابق جنگی وزیر یوآو گیلنٹ کے خلاف جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم میں وارنٹ جاری کیے تھے۔