جنرل چوہان نے ہفتہ کو تمل ناڈو کے ویلنگٹن میں ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج کا دورہ کیا۔ انہوں نے 81ویں اسٹاف کورس کے طلباء افسران، کالج کے مستقل عملے اور ویلنگٹن کے اسٹیشن افسران سے خطاب کیا۔
چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے آپریشن سندور پر ایک لیکچر دیا اور ہندوستانی مسلح افواج کے کامیاب آپریشنز کے دوران تینوں افواج کے درمیان بہترین ہم آہنگی کے اہم پہلوؤں کا ذکر کیا۔
کالج کے فیکلٹی ممبران کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے، جنرل چوہان نے تینوں افواج کے انضمام اورجوائنٹنس، صلاحیت کی ترقی، خود انحصاریت اور فوج میں کی جانے والی ٹرانسفارمیٹو تبدیلیوں پر زور دیا۔
کالج کے کمانڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل وریندر وتس نے بھی انہیں کالج میں تربیتی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔
کالج میں اس وقت 45 ہفتوں کا 81 واں اسٹاف کورس جاری ہے۔ موجودہ کورس میں 35 دوست ممالک کے 45 طلباء سمیت 500 طلباء افسران شامل ہیں۔