Masarrat
Masarrat Urdu

اسرائیل عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ، مسلمانوں کی متحدہ عسکری قوت وقت کی اہم ضرورت ہے، جنرل حاتمی

  • 18 Jul 2025
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

تہران، 18  جولائی (مسرت ڈاٹ کام) ایرانی مسلح افواج کے سربراہ جنرل حاتمی نے کہا ہے کہ اسرائیل عالمی امن کے لیے سب سے بڑا دشمن بن چکا ہے؛ امت مسلمہ کی متحدہ عسکری قوت ہی اس فتنے کا واحد مؤثر جواب ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے لیے امن و سلامتی کا ایک سنگین خطرہ بن چکی ہے۔ اسرائیل مسلمانوں کا دشمن ہے اور اگر اسے موقع دیا جائے تو یہ دیگر اسلامی ممالک پر بھی حملے کرے گا۔

انہوں نے سپاه پاسداران انقلاب اسلامی اور آرمی کے درمیان قائم گہرے اور تاریخی اتحاد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس وحدت نے اسلامی جمہوری ایران کی دفاعی قوت کو ناقابل شکست بنا دیا ہے۔ ایران کی مسلح افواج نے رہبر معظم انقلاب کی حکیمانہ قیادت اور عوامی حمایت کے سائے میں ظلم و استکبار کے خلاف ایک منظم اور تاریخی مقاومت کی، جس نے دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیے۔

Ads