اکرا/نئی دہلی، 3 جولائی (مسرت ڈاٹ کام) صدرِ مملکت کی جانب سے گھانا کے قومی اعزاز دی آفیسر آف دی آرڈر آف دی اسٹار آف گھاناسے نوازا جانا میرے لیے بے حد فخر اور اعزاز کی بات ہے۔
میں صدر مہاماجی، گھانا کی حکومت اور گھانا کے عوام کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں اس اعزاز کو 140 کروڑ ہندوستانی عوام کی جانب سے عاجزی کے ساتھ قبول کرتا ہوں۔
یہ اعزاز میں ہمارے نوجوانوں کی امیدوں، ان کے روشن مستقبل، ہماری خوشحال ثقافتی تنوع اور روایات اور ہندوستان -گھانا کے تاریخی تعلقات کے نام کرتا ہوں۔