Masarrat
Masarrat Urdu

ایران میں پھنسے ہندوستانیوں کو نکالنے کے لیے دو پروازیں آئیں گی دہلی

Thumb

نئی دہلی، 20 جون (مسرت ڈاٹ کام) ایران میں پھنسے ہندوستانیوں کو نکالنے کے لیے چلائے جانے والے آپریشن سندھو کے تحت جمعہ کی رات دو پروازیں دہلی پہنچیں گی۔

ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ ایران سے ہندوستانیوں کو لانے والی دو پروازیں آج رات ہندوستان پہنچ رہی ہیں۔ پہلی پرواز کے تقریباً 1130 بجے دہلی میں اترنے کی امید ہے، اور دوسری پرواز صبح تقریباً 3 بجے دہلی میں اترے گی۔
ذرائع کے مطابق پہلی پرواز ایران کے شمالی سرحدی شہر مشہد سے آئے گی اور دوسری پرواز پڑوسی ملک ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد سے یہاں  پہنچے گی۔

Ads