Masarrat
Masarrat Urdu

گیل اور جیسوال کی سنچریوں کی بدولت ہندوستان کی میچ پر گرفت مضبوط

Thumb

لیڈز، 20 جون (مسرت ڈاٹ کام) یشسوی جیسوال (101) اور کپتان شبھمن گل (ناٹ آؤٹ 127) کی سنچریوں کی بدولت ہندوستان نے پانچ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن جمعہ کو اسٹمپ ہونے تک تین وکٹ پر 359 رن بنا کر میچ پر  گرفت  مضبوط  کر لی۔

آج انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیت کر ہندوستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ یشسوی جیسوال اور کے ایل راہول کی اوپننگ جوڑی نے اچھی شروعات کی اور پہلی وکٹ کے لیے 91 رنز جوڑے۔ ہندوستان کی پہلی وکٹ کے ایل راہل (42) کی صورت میں گری۔ وہ برائیڈن کارس کے ہاتھوں جو روٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد بلے بازی کے لیے آئے سائی سدرشن کھاتہ کھولے بغیر بین اسٹوکس کا شکار بن گئے اور ہندوستان کو دوسرا دھچکا لگا۔ کھانے کے وقت تک ہندوستان نے دو وکٹوں پر 92 رنز بنائے تھے۔
اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آئے کپتان شبھمن گل نے یشسوی جیسوال کے ساتھ مل کر اننگز کو سنبھالا۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان تیسرے وکٹ کے لیے 129 رنز کی شراکت ہوئی۔ 54ویں اوور میں بین اسٹوکس نے یشسوی جیسوال کو بولڈ کرکے انگلینڈ کو بڑی کامیابی دلائی۔ یشسوی جیسوال نے 101 رنز کی اپنی سنچری اننگز میں 159 گیندوں کا سامنا کیا اور 16 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ دن کے کھیل کے اختتام پر ہندوستان نے تین وکٹوں پر 359 رنز بنائے  اور شبھمن گل (127 ناٹ آؤٹ) اور رشبھ پنت (65 ناٹ آؤٹ) کھیل رہے ہیں۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان اب تک 138 رنز کی ناٹ آؤٹ  شراکت داری  ہو چکی ہے۔ انگلینڈ کی جانب سے بین اسٹوکس نے دو وکٹ حاصل کئے۔ برائیڈن کارس نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

Ads