ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ ایران سے ہندوستانیوں کو لانے والی دو پروازیں آج رات ہندوستان پہنچ رہی ہیں۔ پہلی پرواز کے تقریباً 1130 بجے دہلی میں اترنے کی امید ہے، اور دوسری پرواز صبح تقریباً 3 بجے دہلی میں اترے گی۔
ذرائع کے مطابق پہلی پرواز ایران کے شمالی سرحدی شہر مشہد سے آئے گی اور دوسری پرواز پڑوسی ملک ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد سے یہاں پہنچے گی۔